• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمیزون کے جنگلات میں مزید سیکڑوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

شائع August 25, 2019
رپورٹس کے مطابق کم از کم ایک ہزار 663 مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی—فوٹو: اے ایف پی
رپورٹس کے مطابق کم از کم ایک ہزار 663 مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی—فوٹو: اے ایف پی

برازیل کے شمالی حصے میں واقع وسیع و عریض ایمیزون کے جنگلات میں سیکڑوں مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو پر دہائی کی شدید ترین آگ بجھانے کے لیے عالمی دباؤ بڑھ گیا۔

مزیدپڑھیں: دنیا کی آکسیجن کا بڑا ذریعہ جل کر راکھ ہونے کے قریب

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایمیزون میں لگنے والی آگ کے باعث برازیل کے علاوہ دیگر شمالی ریاستوں سمیت رونڈونیا اور آکرے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ’میں جنگل میں لگنے والی آگ سے ماحول اور صحت کو پہچنے والے نقصان پر پریشان ہوں، میری ایک بیٹی ہے جسے سانس لینے میں دشواری ہے اور آگ سے اس کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا ہے‘۔

دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑے بارانی جنگل میں آتشزدگی پر عالمی دنیا چیخ اٹھی ہے اور فرانس میں جی 7 کے اجلاس میں یہ اہم موضوع زیر بحث آیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس برازیل کے جنگل میں 78 ہزار 383 مرتبہ آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جو 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین: فائر فائٹرز بھی جنگلات میں لگی آگ کی لپیٹ میں آگئے، 30 ہلاک

رپورٹس کے مطابق برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار سے زائد مرتبہ آگ لگ چکی ہے اور گزشتہ برس کے مقابلے ان واقعات میں 84 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برازیل کی نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسپیس ریسرچ (این آئی پی ای) کے مطابق نصف آگ ایمیزون کے جنگل میں لگی، جہاں تقریباً 2 کروڑ آبادی رہائش پذیر ہے۔

ماہرین کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو کم از کم ایک ہزار 663 مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے متعلق نئے اعداد وشمار کے بعد برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے عسکری قیادت کو آتشزدگی سے نمٹنے اور خطے میں مجرمانہ کارروائیوں کے خاتمے کی اجازت دے دی۔

مزیدپڑھیں: جنگل کی آگ سے سنگاپورکی فضا دھندلی

خیال رہے کہ متعدد ماہرین ماحولیات نے برازیل کے صدر بولسونارو پر کاشتکاروں کو کھیتوں کی جگہ کے حصول کے لیے ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کی ترغیب دینے کا الزام لگایا جبکہ برازیل کے صدر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کچھ این جی اوز پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اس اقدام سے حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جونسن نے جی 7 سمٹ میں ایمیزون کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے اپنی خدمات پیش کردیں۔

برازیل کے وزیر دفاع نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے آگ بجھانے کی پیشکش پر کہا کہ 'تعاون پر خوش آمدید کہیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پرتگال کے جنگل میں آتشزدگی سے 62 افراد ہلاک

واضح رہے کہ زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمیزون کے جنگلات میں موجود درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان جنگلات میں لگی آگ پوری دنیا کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

سوشل میڈیا پر ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ کے لیے متعدد ٹرینڈز جیسے ActForTheAmazon# اور PrayforAmazon# بھی سامنے آئیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024