• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

شائع August 24, 2019
پابندی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی—فائل فوٹو: اے پی پی
پابندی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی—فائل فوٹو: اے پی پی

سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔

اس کے علاوہ محرم الحرام کی جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ بھی لگانا ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیں: یوم علیؓ: سندھ حکومت کا ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور باوردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روز کے لیے محرم کے جلوسوں، مجالس اور تعزیوں کے علاوہ 5 افراد کا جمع ہونا ممنوع ہوگا جبکہ قابل اعتراض، اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز اور اس طرح کی تقاریر پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق محرم الحرام کے 10 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندی میں نرمی کرتے ہوئے ہتھیار رکھنے کے لیے دی گئی تمام اجازتیں ان 10 روز کے لیے معطل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024