• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع August 24, 2019 اپ ڈیٹ August 25, 2019
عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم کے نکاح کی تقریب ہفتہ کو اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دستوں نے شرکت کی۔

عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب 26اگست کو منعقد ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان، قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 19اگست کو فاسٹ باؤلر حسن علی کا بھارتی نژاد سامعہ سے دبئی میں نکاح ہوا جس میں کرکٹر شاداب خان اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024