• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاداب نے بھی مصباح کو ہیڈ کوچ بنانے کی حمایت کردی

شائع August 23, 2019 اپ ڈیٹ August 26, 2019
شاداب خان نے حسن علی کی شادی میں شرکت کے سبب کیمپ میں دیر سے شرکت کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان نے حسن علی کی شادی میں شرکت کے سبب کیمپ میں دیر سے شرکت کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا کوچ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مصباح کوچ بن گئے تو سب لڑکوں کو بہت سیکھنے کا موقع ملے گا۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کا پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ جاری ہے جس کی سربراہی سابق کپتان مصباح الحق کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیسن کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، مصباح مضبوط ترین امیدوار

حسن علی کی شادی میں شرکت کے سبب شاداب ابتدائی دنوں میں کیمپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے اور بورڈ نے انہیں تین دن کی چھٹی دی تھی لیکن اب انہوں نے کیمپ جوائن کر لیا ہے۔

جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے بھی مصباح الحق کو کوچ بنانے کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے تو تمام کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے وائٹ بال کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اب ریڈ بال کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھائوں البتہ نتائج میرے ہاتھ میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح سخت نہیں لیکن ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرتے، اسد شفیق

نوجوان لیگ اسپنر نے کہا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، تین ہفتے پہلے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ ہوا جو کہ کلیئر رہا۔

عماد وسیم اور حسن علی کی شادی کے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لیے جو ہوگا دیکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024