• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اب گوگل فوٹوز کے ساتھ 'جادو' کریں

شائع August 23, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل کے بغیر انٹرنیٹ کی دنیا ادھوری محسوس ہوتی ہے اور اس کی مختلف اپلیکشنز زندگی کو آسان بنانے کے لیے اکثر انتہائی زبردست فیچرز متعارف کراتی رہتی ہیں۔

اور اب گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک 'جادوئی' فیچر متعارف کرایا ہے جس سے گوگل فوٹوز ایپ استعمال کرنے والے ہی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

درحقیقت یہ ایسا زبردست فیچر ہے جو کسی انقلاب سے کم نہیں بلکہ لوگوں کے لیے کچھ کام بہت آسان بنادے گا۔

خود سوچیں اگر آپ کو کسی تصویر میں موجود تحریر یا ٹیکسٹ کو کسی دوست کو بھیجنا ہو تو اب تک وہ ٹائپ ہی کرنا پڑتا تھا مگر اب گوگل فوٹوز کا جادو اسے ماضی کا قصہ بنادے گا۔

درحقیقت اب آپ گوگل فوٹوز میں تصاویر میں موجود ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ بھی کرسکتے ہین۔

جی ہاں واقعی کسی بھی اسکرین شاٹ یا تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو اپنے ہاتھ سے ٹائپ کرنے کی بجائے آپ گوگل فوٹوز میں گوگل لینس کی مدد سے کاپی کرکے اپنی پسند کی کسی بھی جگہ پر پیسٹ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ان تصاویر میں موجود ٹیکسٹ کے کی ورڈز سے بھی تصاویر کو اپنی فیڈ پر سرچ کرسکیں گے۔

اگر آپ کسی تصویر کا ٹیکسٹ کہیں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس تصویر کو گوگل فوٹوز میں اوپن کریں۔

تصویر اوپن کرنے کے بعد نیچے لینس جیسے آئیکون پر کلک کریں۔

پھر اپنی پسند کے جملوں کو انگلی سے سوائپ کرتے ہوئے سلیکٹ یا ہائی لائٹ کریں اور نیچے کاپی کے آپشن پر کلک کردیں۔

اس کے بعد جہاں بھی اسے پیسٹ کرنا ہے، وہ ایپ اوپن کرکے پیسٹ کردیں۔

آپ جس ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کریں گے، اس کو گوگل لینس کی مدد سے ٹرانسلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.Habeeb Aug 24, 2019 12:58pm
Very good

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024