• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار، رپورٹس

شائع August 22, 2019
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں سال ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں سال ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت پر پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اس کی جگہ پاکستان میں ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے۔

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوشش کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو رواں سال شیڈول سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس کے میچز نیوٹرل مقام پر شیڈول ہیں البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو ان میں سے ایک میچ پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

اس سلسلے میں سری لنکا نے مثبت جواب دیتے ہوئے پاکستان میں صورتحال جائزہ لینے کے لیے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو بھیجا تھا جس نے کراچی اور لاہور کا دورہ کیا تھا۔

سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے سیکیورٹی رپورٹ کو انتہائی مثبت قرار دیا تھا جس سے پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے تھے۔

تاہم سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابھی تک دونوں بورڈز کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن جلد اس سلسلے میں اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا ٹیسٹ میچز کی جگہ پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے اور انہوں نے پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے بارے میں پی سی بی کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے قومی ٹیم نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیلا۔

تبصرے (1) بند ہیں

zaheer Aug 23, 2019 11:05am
Pakistan police was not able to protect 11 persons that time? how can they come again risking their lives? Think, if same things happend to any Pakistani, will he/she go their again?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024