• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زونگ کا فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

شائع August 22, 2019
امریکی کمپنیاں بھی فائیو جی کا تجربہ کر چکی ہیں—فوٹو: ڈیلی بیسٹ
امریکی کمپنیاں بھی فائیو جی کا تجربہ کر چکی ہیں—فوٹو: ڈیلی بیسٹ

چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پی) یعنی زونگ نے ملک میں فائیو جی کے کامیاب تجربے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

زونگ کی جانب سے فائیو جی کے تجربے کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں وہ پہلا ملک بن گیا جس نے یہ تجربہ کیا ہے۔

پاکستان سے قبل امریکا اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کی ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی فائیو جی کامیاب تجربے کیے ہیں، تاہم تاحال کہیں بھی اس نیٹ ورک کو عوام کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

دنیا بھر میں موجود اسمارٹ موبائل فونز بھی رواں برس کے آغاز تک فائیو جی سپورٹڈ نہیں تھیں، تاہم اب موبائل کمپنیاں ایسے فون تیار کر رہی ہیں جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کر رہی ہوں۔

امکان ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں آئندہ سال کے آخر یا پھر 2021 تک چند ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

پاکستان نے عوامی سطح پر فور جی ٹیکنالوجی کو بھی 5 سال قبل 2014 میں متعارف کرایا تھا اور اس ٹیکنالوجی کا لائسنس بھی سب سے پہلے زونگ نے خریدا تھا۔

زونگ کو جہاں ملک میں فور جی کی سہولت فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،اب وہیں اس کمپنی نے فائیو جی کے کامیاب تجربے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ ’زونگ نے پاکستان میں فائیو جی کا ابتدائی کامیاب تجربہ کرلیا‘

زونگ کی جانب سے فائیو جی کے کامیاب تجربے کرنے کے بعد گلوکار و میڈیا پرسنالٹی فخر عالم نے بھی کمپنی کو مبارکباد دی۔

زونگ کی جانب سے فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیے جانے کے بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) وانگ ہا نے ’پرو پاکستانی‘ سے بات کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زونگ صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ فائیو جی کے ابتدائی کامیاب تجرنے کے بعد جلد ہی کمپنی محدود پیمانے پر اس کے استعمال کا تجرباتی مرحلہ شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ زونگ کو پاکستان میں بہترین فور جی سروس فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنی مانا جاتا ہے، جس کے ملک بھر میں فور جی کے 11 ہزار ٹاور ہیں۔

کمپنی کے مطابق ملک بھر میں زونگ فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Imran Munawar Aug 22, 2019 03:23pm
Song ki 3G to theek SE chalti Nahi 5G jade chak gai jhoot ki b had Hoti ha wase agir koi shak ho to mujh SE rabta kir Len ma dakhta don ga inko
KHAN Aug 22, 2019 06:03pm
مگر اس کی اصل سروس کا معیار کس حد تک گر چکا ہے، یہ کوئی نہیں بتاتا۔
KHAN Aug 22, 2019 10:58pm
یہ ڈان کے ذریعے رابطہ نمبر دے دیں، تو تمام تفصیلات بیان کردی جائے گی۔ آدھے آدھے گھنٹے تو ان کے کال سینٹر پر فون ریسیو نہیں کیا جاتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024