• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

شائع August 21, 2019 اپ ڈیٹ August 23, 2019
دورے میں شامل ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی — فائل فوٹو / اے ایف پی
دورے میں شامل ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہنے والے دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دورے میں شامل ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کی سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ سے کرے گا، جہاں قومی ٹیم کو گزشتہ 2 مقابلوں میں میزبان ٹیم پر سبقت حاصل ہے۔

پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سیزن کے آغاز سے قبل کیمپ کیلئے 20 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ 'دورہ انگلینڈ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی قابلیت اور مہارت کا کڑا امتحان ہوتا ہے، امید ہے سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری لانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ چار سالوں میں تیسری دوطرفہ سیریز کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

شیڈول

  • پہلا ٹیسٹ: 30 جولائی کا 3 اگست 2020، بمقام لارڈز، لندن
  • دوسرا ٹیسٹ: 7 تا 11 اگست 2020، بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر
  • تیسرا ٹیسٹ: 20 تا 24 اگست 2020، بمقام ٹرینٹ برج، ناٹنگھم
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: 29 اگست 2020، بمقام ہیڈنگلے، لیڈز
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: 31 اگست 2020، بمقام صوفیا گارڈنز، کارڈف
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: 2 ستمبر 2020، بمقام ایئجز باؤل، ساؤتھ ہمپٹن

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025