• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'میٹرکس 4' کے ساتھ کیونا ریویز کی بھی 'نیو' کے کردار میں واپسی

شائع August 21, 2019
فلم میں کیانو ریویز اپنے کردار کو دوبارہ نبھاتے نظر آئیں گے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں کیانو ریویز اپنے کردار کو دوبارہ نبھاتے نظر آئیں گے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم دی میٹرکس ایک مرتبہ پھر اسکرینز پر واپسی کے لیے تیار ہے اور اس کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے۔

ہولی وڈ لائف کی رپورٹس کے مطابق وارنر بروز پکچرز گروپ کمپنی کے چیئرمین ٹوبی ایمرچ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے اس کامیاب فلم کے نئے حصے پر ٹیم کام کررہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کوئی نیا اداکارہ نہیں بلکہ میٹرکس کو کامیاب بنانے والے ہولی وڈ اداکار کیانو ریویز ہی نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: مشہور زمانہ فلم دی میٹرکس کا وہ راز جو 20 سال تک چھپا رہا

فلم میں کیانو ریویز اپنا کردار 'نیو' دوبارہ ادا کرنے جارہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ کیری این موز بھی اپنے کردار 'ٹرینیٹی' کو دوبارہ ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی پروڈکشن نامور پروڈیوسرز بہنیں لانا اور لیلی واچوفسکی‌ کریں گی۔

یاد رہے کہ فلم میٹرکس 20 سال قبل ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کے دو سیکوئلز 2003 میں سامنے آئے جنہیں 'میٹرکس ری لوڈڈ' اور 'میٹرکس ریویولیشن' کا نام دیا گیا۔

فلم کے چوتھے حصے 'دی میٹرکس 4' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024