• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جھریوں سے بچانے میں مددگار بہترین غذائیں

شائع August 20, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کون ہوگا جو جوانی میں ہی اپنے چہروں پر جھریوں کی موجودگی کو پسند کرے؟ درحقیقت اس مسئلے سے بچنے کے لیے لوگ ہزاروں روپے مہنگی کریموں یا لوشن پر خرچ کردیتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چہرے کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بچانے کا راز آپ کے کچن میں چھپا ہے؟

جی ہاں کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو چہرے پر عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات جیسے جھریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایسی غذاﺅں کی کوئی کمی نہیں جو آپ کو جھریوں سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

ان میں چند ایک کا ذکر درج ذیل ہے۔

گریاں

اگر آپ میٹھا زیادہ کھاتے ہیں تو جوانی میں ہی جھریاں نمودار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہیے مگر اس سے بچنا بھی آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ میٹھے کی جگہ بادام، اخروٹ، پستے یا کشمش وغیرہ کو دے دیں۔ ان گریوں میں ایسی صحت بخش چکنائی ہوتی ہے جو جلد کو صحت مند رکھنے کے ساتھ جسمانی کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ ان گریوں کو کھانا جلد کو چند دنوں میں جگمگا دیتا ہے۔

سبز چائے

گریوں کی طرح کے ورم کش اثرات سبزچائے میں بھی ہوتے ہیں، جو جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں، اس مشروب کو پینے کی عادت سورج سے ہونے والے نقصان سے بچانے کے ساتھ جھریوں کے نمودار ہونے عمل کو سست کردیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ ورم کو روکتا ہے جبکہ جوڑوں کے امراض کی شدت بھی کم کرتا ہے۔

مچھلی

مچھلی میں چربی کم ہوتی ہے اور وہ بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز نقصان دہ کولیسٹرول اور وٹامن بی 12 کی سطح کم کرکے خون کی شریانوں کے افعال بہتر کرتے ہیں، جس سے چہرے پر جھریاں ابھرنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

کھیرے

کھیروں میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جبکہ فائدہ مند غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ، جبکہ اس میں موجود پانی کی مقدار جلد کو جگمگانے میں مدد دیتی ہے۔ کھانے سے ہٹ کر کھیروں کے ٹکڑے ٹھنڈے کرکے آنکھوں پر رکھنا بھی سیاہ حلقوں اور جھریوں کو کم کرتا ہے۔

چاکلیٹ

اگر آپ کو گریاں کھانا پسند نہیں، تو ڈارک چاکلیٹ کا استعمال بھی جلد کو ہموار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ چاکلیٹ میں موجود فلیونوئڈز سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں تاہم یہ فائدہ جب ہی ہوتا ہے جب زیادہ کوکا والی چاکلیٹ کا استعمال کیا جائے۔

گریپ فروٹ

بڑھتی عمر کے اثرات سے لڑنے کے لیے گریپ فروٹ بہترین پھل ہے، اس میں موجود غذائیت جلد کے خلیات کو تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ جلد کے لیے اہم کولیگن بننے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ صرف ایک گریپ فروٹ کھانے سے روزانہ درکار وٹامن سی کی مقدار کا حصول ممکن ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024