• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دیر میں بم دھماکا، 3 افراد جاں بحق

شائع August 18, 2019 اپ ڈیٹ August 19, 2019
پولیس کے مطابق دھماکا ڈبل کیبن گاڑی میں ہوا —فائل/فوٹو:رائٹرز
پولیس کے مطابق دھماکا ڈبل کیبن گاڑی میں ہوا —فائل/فوٹو:رائٹرز

خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقے دیر بالا میں بم دھماکے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق اور دیگر 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دیر بالا کے علاقے شیرینگل میں بم دھماکا اس وقت ہوا جب شہری ایک نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد واپس آرہے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) دیر بالا نصیب جان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ڈبل کیبن گاڑی میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 'ابتدائی تفتیش میں یہ ذاتی دشمنی کا واقعہ نظر آتا ہے تاہم پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی ایک مسجد میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

کوئٹہ پولیس کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور دھماکا خیز مواد خطبہ گاہ کے نیچے رکھا گیا تھا۔

پشاور میں گزشتہ برس جولائی میں انتخابی مہم کے دوران دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اے این پی کے امیدوار ہارون بلور انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے لیے آرہے تھے کہ دھماکا ہوگیا تھا اور وہ زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024