• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کابل: شادی کی تقریب میں دھماکا، 63 افراد ہلاک

شائع August 18, 2019
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکار شادی ہال کے باہر موجود ہیں — فوٹو: اے پی
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکار شادی ہال کے باہر موجود ہیں — فوٹو: اے پی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات کو کابل کے مغربی علاقے میں قائم ایک شادی ہال میں ہوا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔

خیال رہے کہ واشنگٹن اور طالبان کے درمیان، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے، مذکرات آخری مراحل میں ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں خودکش حملہ، 9 افراد ہلاک، 12 زخمی

طالبان نے حملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کابل میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے حملوں سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شادی کی تقریب میں موجود محمد فرہاگ کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کے لیے مختص جگہ پر تھے کہ انہوں نے مردوں کی جگہ سے دھماکے کی آواز سنی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے تیل کے پلانٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ

ان کا کہنا تھا کہ 'دھماکے کے فوری بعد ہر کوئی روتے ہوئے بھاگتا ہوا نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ '20 منٹ تک شادی ہال میں دھواں بھرا رہا، مردوں کی جگہ سے تقریباً تمام افراد ہلاک یا زخمی ہوئے اور دھماکے 2 گھنٹے بعد بھی شادی ہال سے لاشیں نکالی جارہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024