• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ڈومنگو 2سال کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

شائع August 17, 2019 اپ ڈیٹ August 21, 2019
رسل ڈومنگو 2013 سے 2017 تک جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
رسل ڈومنگو 2013 سے 2017 تک جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے سابق کوچ رسل ڈومنگو کو آئندہ دو سال کے لیے سینئر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

بنگلہ دیش نے گزشتہ سال اسٹیو رہوڈز کو کوچ مقرر کیا تھا لیکن ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر اختتام کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رسل ڈومنگو کا اس عہدے کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن اور پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر سے مقابلہ تھا لیکن بنگلہ ددیشی بورڈ نے ڈومنگو کو دونوں پر فوقیت دی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ڈومنگو کی طویل المدتی منصوبہ بندی اور مکمل وقت کے لیے دستیابی نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے کوچ سینئر ٹیم میں اے ٹیم اور انڈر19 کے انضمام کے خواہاں ہیں تاکہ مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کی جا سکے، وہ پورا وقت ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ہم بھی کسی ایسے کوچ کی تلاش میں تھے جو کھلاڑیوں کو اپنا پورا وقت دے سکے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پہلے ہی بیٹنگ کوچ نیل میکنزی اور باؤلنگ کوچ چارل لینگویلڈ کے معاہدوں میں توسیع کر چکا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب ڈومنگو 2013 سے 2017 جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ تھے تو اس وقت بھی میکنزی اور لینگویلڈ ان کے سپورٹ اسٹاف کا حصہ تھے۔

ڈومنگو 21 اگست سے باقاعدہ اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب بنگلہ دیشی ٹیم چھتوگرام میں افغانستان کے مدمقابل ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024