• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بھارت سے اب پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت ہے‘

شائع August 17, 2019 اپ ڈیٹ August 18, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے — فوٹو: اے پی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے — فوٹو: اے پی

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت آگیا ہے۔

دفتر خارجہ میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیر امور کے اجلاس کی میڈیا بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’قوم تیار ہے، بھارت کسی بھی وقت جارحیت کر سکتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کی جانب پیش قدمی تو بھول ہی جائے، تاہم اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔

مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے، سرد خانے میں پڑے ہوئے ایک مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے، مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخر ہے، حمزہ علی عباسی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے جبکہ دو روز میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں اور بھارتی افواج کی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ایک مرتبہ پھر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے موجودہ صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہوگی۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو 2001 سے جاری عالمی دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024