• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شام ادریس نے اپنے ہاں آنے والی خوشخبری کا اعلان کردیا

شائع August 17, 2019
فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے انٹرنیٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے اپنے ہاں جلد اولاد ہونے کی خوشخبری کا اعلان کردیا۔

کامیڈین اور یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان دونوں کے ہاتھ میں کیک موجود ہے۔

اس پوسٹ پر شام نے بتایا کہ یہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ شام ادریس اور ان کے اہلیہ اپنی زندگی میں ہونے والے ہر ایونٹ کا ویڈیو لاگ تیار کرکے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر ضرور شیئر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک

اور اب ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ مداحوں سے اتنی بڑی خبر کا ویڈیو لاگ شیئر نہ کریں؟

شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اور انہوں نے سرپرائز دے کر شام کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا۔

دوسری جانب شام نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس خبر کو شیئر کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں شام ادریس اور فروگی نے نکاح کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی تھی۔

ان دونوں کی شادی کی تقریب گزشتہ ماہ ہوئی، جس کے بعد شام ادریس نے اپنی اہلیہ کو رخصت کراکر گھر لانے کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ شام اور فروگی اس سے قبل بھی والدین بننے کے حوالے سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرچکے ہیں، تاہم اس کے بعد دونوں کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شام ادریس کی اہلیہ ماں بننے کی خواہاں، کامیڈین زید علی کی تنقید

رواں سال جنوری میں شام ادریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس پر انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ رخصتی سے قبل ماں بننے کی خواہش مند ہیں۔

تاہم حقیقت میں یہ ویڈیو ایک مذاق تھی۔

بعدازاں کامیڈین زید علی نے ان دونوں پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد شام نے اس ویڈیو کو اپنے چینل سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024