• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر نے خودکشی کر لی

شائع August 17, 2019 اپ ڈیٹ August 21, 2019
چندرا شیکھر نے 1988 سے 1990 تک 7 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی— تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے
چندرا شیکھر نے 1988 سے 1990 تک 7 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی— تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

سابق بھارتی کرکٹر وی بی چندرا شیکھر انتقال کر گئے تاہم ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے مالی مشکلات سے تنگ آ کر خودکشی کی۔

پولیس کے تفتیشی افسر سینتھل موروگن نے کہا کہ 57سالہ چندراشیکھر جمعرات کی شام چنائی میں واقع اپنے گھر کے بیڈروم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے دینے پر غور

موروگن نے کہا کہ ہم نے غیرقدرتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ہماری ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ مالی مشکلات کے سبب شدید دباؤ کا شکار تھے، اب ہم آٹاپسی کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔

اوپننگ بلے باز چندرا شیکھر نے 1988 سے 1990 تک 7 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی اور 1987 میں تامل ناڈو کو رانجی ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ کی ایک ٹیم وی بی کانچی ویرنز کے بھی مالک تھے جبکہ ولاچری میں ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی اپنے نکاح کے سبب فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہمیں 2کروڑ روپے کے بینک کے قرض کا ریکارڈ ملا ہے جس کا چندراشیکھر کو نوٹس بھی موصول ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں سابق بھارتی کرکٹر نے 3.48کروڑ روپے میں وی بی کانچی ویرنز کو خریدا تھا اور ہر سال اتنی ہی رقم بطور فیس ادا کرنی پڑتی تھی۔

انہیں اس فرنچائز کو چلانے کے لیے سالانہ قیمت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فیس اور سفری اخراجات وغیرہ کی مد میں 80لاکھ روپے بھی برداشتت کرنے پڑتے تھے جس کی ادائیگی میں انہیں مشکلات کا سامنا تھا اور ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے مختلف بینکوں سے قرض لے رکھا تھا جس کی ادائیگی میں انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹوئٹر پر چندرا شیکھر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024