• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حسن علی کی اپنے نکاح کے سبب فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست

شائع August 16, 2019
حسن علی کا 20اگست کو بھارت کی سامعیہ سے نکاح ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
حسن علی کا 20اگست کو بھارت کی سامعیہ سے نکاح ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے نکاح کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔

پی سی بی نے 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے اور ان کھلاڑیوں کی فہرست میں حسن علی کا نام شامل ہے۔

مزید پڑھیں: حسن علی نے بھارت کی سامعہ سے شادی کی تصدیق کردی

ان تمام کھلاڑیوں کو 19 اگست کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں بھارت کی سامعیہ سے نکاح ہے جس کے سبب وہ کیمپ میں رپورٹ نہیں کر سکیں گے۔

بورڈ نے 19 اور 20 اگست کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ انہیں فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ وہ ان دنوں اپنے نکاح کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے لیے تیار

حسن علی نے اپنی درخواست میں بورڈ سے کہا ہے کہ وہ دبئی سے واپسی پر فٹنس ٹیسٹ دینے کے ساتھ ساتھ کیمپ بھی جوائن کرلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024