• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

شائع August 16, 2019
دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا — فوٹو: ڈان نیوز
دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا — فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی ایک مسجد میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا اور حملے امام مسجد بھی جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے بعد فوری بعد ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دراز کے علاقوں تک سنی گئی جبکہ اس سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

کوئٹہ پولیس کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد خطبہ گاہ کے نیچے رکھا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

دھماکے کے زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ چار ہفتے کے دوران یہ چوتھا دھماکا ہے۔

23 جولائی کو کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

30 جولائی کو سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب ایک اور حملہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے مشن روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024