• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

سیزن کے آغاز سے قبل کیمپ کیلئے 20 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب

شائع August 15, 2019
پری سیزن کیمپ میں 6 ایسے کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
پری سیزن کیمپ میں 6 ایسے کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سیزن کے آغاز سے قبل کیمپ میں شرکت کیلیے 20 کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جا رہے اس پری سیزن کیمپ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14کرکٹرز سمیت 20کھلاڑیوں کو 19اگست کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کریں گے جس کے کمانڈنٹ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے۔

جن سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان خان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ۔

کیمپ ان 6 کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے جن کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا اور ان میں آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی نیٹ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ فٹنس میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو نئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن سے قبل تیار کرنا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ کنڈیشننگ کیمپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کیمپ میں ایک مشکل سیزن سے قبل کھلاڑیوں کے متحرک ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ یچمپیئن شپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی چاہتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ بہترین ٹیم میدان میں اتاری جائے۔

ذاکر خان نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں مصروف کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت سے استثنیٰ دیا گیا ہے لیکن انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت وطن واپس آ کر قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں شرکت کریں۔

اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدے کی تکمیل کے بعد کیمپ کو جوائن کر لیں گے جبکہ بابر اعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کیمپ میں شرکت سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025