• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

روزانہ کتنی مقدار میں بادام کھائے جاسکتے ہیں؟

شائع August 15, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بادام انتہائی صحت بخش گری ہے جس میں وٹامنز، منرلز اور فائدہ مند چکنائی سمیت لاتعداد غذائی اجزا ہوتے ہیں، اسی وجہ سے یہ بے وقت بھوک کو مٹانے کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں۔

بادام کھانے کی عادت بلڈپریشر ، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول لیول کو کنٹرول میں رکھتی ہے، قبض سے نجات دلاتی ہے، نظام تنفس کے مسائل اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔

یہ گری بالوں، جلد اور دانتوں کی نگہداشات کے لیے بھی بہترین مانی جاتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ اس کی کتنی مقدار صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

بادام کو اپنی غذا کا حصہ بنانا بہت آسان ہوتا ہے اور روزانہ اس کی 45 گرام مقدار کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے کافی ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر خون کی شریانوں کو صحت رکھتی ہے۔

اتنی مقدار میں بادام سے جسم کو 6 گرام پروٹین، 3.5 گرام فائبر، 75 ملی گرام کیلشیئم، 13 گرام مونوسچورٹیڈ اور پولی ان سچورٹیڈ فیٹی ایسڈز ملتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے مفید چکنائی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہے۔

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل اور یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک فرد کے لیے روزانہ 28 گرام (22 سے 23) بادام پانی میں بھگو کر کھانا محفوظ ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بادام پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتے ہیں جس سے نقصان دہ اشیا کا استعمال ترک کرنا آسان ہوجاتا ہے، یعنی اس گری سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔

بادام کھانے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور دن بھر کے کاموں کے لیے متحرک رہنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ وٹامن ای، کیلشیئم، فائدہ مند چکنائی، غذائی فائبر اور پروٹین اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

طبی جریدے جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ بادام کھانے سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا باعث بننے والے عناصر یعنی کولیسٹرول لیول اور توند کی چربی میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

حال ہی میں یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ روزانہ 43 گرام بادام روزانہ کھاتے ہیں، ان میں بے وقت بھوک کم ہوتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں اضافے کے بغیر وٹامن ای اور فائدہ مند چکنائی کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

تاہم اس سے زیادہ مقدار میں روزانہ بادام کا استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Aug 15, 2019 08:24pm
گرام کے بجائے باداموں کی تعداد لکھ دی جاتی تو زیادہ بہتر تھا، کون گرام کے لیے ترازو اور وہ بھی انتہائی معیاری قسم کا لے کر استعمال کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024