• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علیم ڈار نے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

شائع August 15, 2019
علیمڈار نے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں امپائرنگ کر کے یہ ریکارڈ برابر کیا— فوٹو: رائٹرز
علیمڈار نے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں امپائرنگ کر کے یہ ریکارڈ برابر کیا— فوٹو: رائٹرز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اماپئر علیم ڈار نے ایک اور اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا اسٹیو بکنر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچوں 128ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز عظیم ویسٹ انڈین امپائر اسٹیو بکنر کو حاصل تھا لیکن اب پاکستان کے علیم ڈار ان کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر کے علیم ڈار نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

علیم ڈار نے 2003 میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ سے اپنے امپائرنگ کیریئر کا ڈیبیو کیا تھا اور اب تک تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 376 میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

علیم ڈار نے اس اعزاز کے حصول پر اپنے پروگرام میں کہا کہ یہ میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے رول ماڈل کے برابر ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔

یاد رہے کہ علیم ڈار لگاتار تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024