• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm

پیمرا نے بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

شائع August 15, 2019
پیمرا نے 11 ملٹی نیشنل برانڈز کے اشتہارات پر فوری پابندی عائد کردی—اسکرین شاٹ
پیمرا نے 11 ملٹی نیشنل برانڈز کے اشتہارات پر فوری پابندی عائد کردی—اسکرین شاٹ

پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی کے بعد اب حکومت نے بھارت میں تیار کیے گئے یا بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو پاکستانی ٹی وی چینلز پر دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز میں اس وقت کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جنہیں یا تو بھارت میں تیار کیا گیا یا پھر ان میں دکھائے جانے افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔

پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ایسے اشتہارات میں زیادہ تر اشتہارات بیوٹی کریم، صابن، سرف، واشنگ پاؤڈر، میک اپ اور موبائل برانڈز کے ہیں۔

تاہم اب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایسے اشتہارات کو تاحکم ثانی چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہکمپنیوں کی جانب سے بھارت میں بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات پر فوری پابند عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت سے ثقافتی تعلقات بھی معطل کر دیئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں حکومت پاکستان نے ’یوم آزادی‘ کو ( یوم یکجہتی کشمیر) کے طور پر منایا، وہیں بعض ٹی وی چینلز پر بھارت میں بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات چل رہے جو کشمیری بھائیوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں۔

پیمرا نے پاکستان میں بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو چلائے جانے کو ریاستی پالیسی کے خلاف قرار دیا اور حکم دیا کہ فوری طور پر ایسے اشتہارات کو بند کردیا جائے۔

پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں 11 ملٹی نیشنل برانڈز کے نام دیتے ہوئے ٹی وی چینلز انتظامیہ پر واضح کیا کہ ان کمپنیوں کے اشتہارات میں بھارتی کاسٹ دکھائی جا رہی ہے اور ان تمام کمپنیوں کے اشتہارات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بھارت کی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کرنے سمیت بھارت سے ہر طرح کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے یہ اقدامات بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025