• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جینیفر لوپیز پر مصر میں قابل اعتراض پرفارمنس کرنے کا الزام

شائع August 15, 2019
گلوکارہ نے اگست کے پہلے ہفتے میں مصر میں پرفارمنس کی تھی—اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے اگست کے پہلے ہفتے میں مصر میں پرفارمنس کی تھی—اسکرین شاٹ

ادھیڑ عمری میں بھی کسی خوبرو لڑکی کی طرح پرفارمنس کرنے والی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری جینیفر لوپیز پر مصر کے ایک وکیل نے فحش پرفارمنس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جینیفر لوپیز نے حال ہی میں اپنی 50 ویں سالگرہ کے جشن منانے کے طور پر مصر، اسرائیل، اٹلی اور روس میں خصوصی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا۔

خاص ممالک میں منعقد کیے جانے والے ان میوزک کنسرٹ میں اگرچہ لاکھوں افراد کو ٹکٹ نہیں دیے گئے، تاہم ان کنسرٹ میں 5 سے 10 ہزار افراد شامل رہے۔

ان میوزک کنسرٹ میں جہاں گلوکارہ کے عام مداح شامل رہے، وہیں ان کنسرٹ میں گلوکارہ کے متعلقہ ممالک کی حکومتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

جینیفر لوپیز نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک میں منعقد کئے جانے والے کنسرٹس کو ’ یہ میری پارٹی‘ ہے کا نام دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے سب سے زیادہ مشہور گانوں پر بولڈ، نیم عریاں اور جذباتی پرفارمنس کی۔

50 سال عمر ہوجانے کے باجود جینیفر خوبرو دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
50 سال عمر ہوجانے کے باجود جینیفر خوبرو دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

جینیفر لوپیز نے تل ابیب، ماسکو، اناطولیہ اور مصر کے شہر الامین میں بھی پرفارمنس کی۔

مصری شہر الامین میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس میں حکومتی وزراء، مصری شوبز، موسیقی، فیشن و میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار افراد شریک ہوئے۔

عرب نیوز کے مطابق الامین میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس کے بعد مصر کے معروف وکیل سمیر صابری نے امریکی گلوکارہ پر فحش پرفارمنس کا الزام لگاتے ہوئے ملک کے اٹارنی جنرل کے پاس شکایت درج کروادی۔

سمیر صابری نے مصر کے اٹارنی جنرل کے ہاں شکایت درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جینیفر لوپیز نے الامین میں منعقد کنسرٹ میں انتہائی نازیبا اور نیم عریاں پرفارمنس کی جو مصر کے اسلامی اقدار کے خلاف تھی۔

گلوکارہ فٹ رہنے کے لیے جم جاتی ہیں— فوٹو انسٹا گرام
گلوکارہ فٹ رہنے کے لیے جم جاتی ہیں— فوٹو انسٹا گرام

شکایت میں مزید لکھا گیا گیا کہ جینیفر لوپیز کا میوزک کنسرٹ ایک ایسے موقع پر منعقد کیا گیا جب کہ کچھ دن قبل ہی مصر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا اور اس میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور ایسے میں فحش پرفارمنس کے کنسرٹ میں حکومتی وزیروں کی شرکت ملک کے لیے باعث شرم ہے۔

مزید پڑھیں: جینیفر لوپیز ادھیڑ عمری میں جوان اور حسین کیسے؟

مصری وکیل نے اپنی شکایت میں یہ بھی لکھا کہ امریکی گلوکارہ کا فحش کنسرٹ ایک ایسے موقع پر منعقد کیا گیا جب کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات میں فریضہ حج کی ادائگی کر رہے تھے اور ایسے موقع پر جینیفر لوپیز کی عریاں پرفارمنس قابل مذمت ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصری وکیل سمیر صابری نے اپنی شکایت میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ جینیفر لوپیز نے الامین شہر میں کنسرٹ میں کپڑوں کے بغیر بھی پرفارمنس کی۔

تاہم میوزک کنسرٹ میں شرکت کرنے والے چند افراد کے مطابق جینیفر لوپیز نے برہنہ پرفارمنس نہیں کی تھی البتہ ان کا لباس اس طرح تھا کہ وہ نیم عریاں دکھائی دے رہی تھیں۔

سمیر صابری نے مصر کے اٹارنی جنرل سے شکایت میں مطالبہ کیا کہ جینیفر لوپیز پر مصر میں پابندی عائد کی جائے اور آئندہ ان کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ سمیر صابری نے جینیفر لوپیز سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں پر مختصر لباس پہننے اور نامناسبا انداز میں پرفارمنس کرنے پر ان کے خلاف حکومتی دفاتر میں شکایات درج کروائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنیفر لوپیز چوتھی شادی کے لیے تیار

انہوں نے گزشتہ برس مصری اداکارہ رانیا یوسف پر بھی ملک میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول کے دوران انتہائی نامناسب اور مختصر لباس پہننے پر ان کے خلاف شکایات درج کرائی تھی۔

سمیر صابری نے 2015 میں پارلیمانی انتخابات لڑنے والی بیلے ڈانسر صما علی مصری کی جانب سے انتخابات لڑنے کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی۔

سمیر صابری کے مطابق صما علمی مصری بیلے ڈانسر ہیں، اس لیے وہ معزز ایوان کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ اس کے علاوہ بھی سمیر صابری وقتا بوقتا نامناسب پرفارمنس کرنے والے افراد اور گروپوں کے خلاف شکایات درج کرواتے رہے ہیں۔

مصری وکیل نے رانیا یوسف پر بھی نامناسب لباس پہننے پر مقدمہ کردیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
مصری وکیل نے رانیا یوسف پر بھی نامناسب لباس پہننے پر مقدمہ کردیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024