• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی‘

شائع August 14, 2019
کشمیر کے معاملے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
کشمیر کے معاملے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حقیقت نہ ہی 1947 میں تبدیل ہوئی تھی، نہ اب ہوئی ہے اور نہ ہی کبھی ہوگی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر ظلم کے آگے کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج جموں و کشمیر کی حرمت سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024