• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق

شائع August 10, 2019
اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا — فائل فوٹو / انادولو ایجنسی
اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا — فائل فوٹو / انادولو ایجنسی

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک سرحد عبور کرنے میں کامیاب رہا اور وہاں سے فوج پر دستی بم پھینکا۔

اسرائیلی آرمی کے بیان میں کہا گیا کہ 'دہشت گردوں کے پاس اے کے 47 رائفلز، آر پی جی گرینیڈ لانچرز اور دستی بم موجود تھے۔'

فوج کے ترجمان نے کہا کہ 'اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب ایک دہشت گرد نے رکاوٹ عبور کرکے فوج کی جانب دستی بم پھینکا۔'

تاہم اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 98 زخمی

واضح رہے کہ غزہ کی سرحدی پٹی پر فلسطینی مظاہرین طویل عرصے سے اسرائیل سے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ مظاہرے اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث اکثر پرتشدد صورت اختیار کر لیتے ہیں اور جانی نقصان ہوتا ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے غزہ کی سرحدی پٹی پر مارچ 2018 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا آغاز ہوا تھا اور اب تک اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 300 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ان جھڑپوں میں 7 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کے حکام اور مصر کی کوششوں سے احتجاج اور مظاہروں کی شدت میں کمی آئی ہے اور اسرائیل نے سرحد پر امن کے بدلے رکاوٹ میں کمی کے لیے اقدامات اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم اس کے باوجود سرحدی پٹی پر پرتشدد واقعات پیش آرہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024