• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: 15 سالہ لڑکی کا چند گھنٹوں کے وقفے سے 2 بار گینگ ریپ

شائع August 8, 2019
لڑکی نے خوف کی وجہ سے بات کو خفیہ رکھا، والدین—فوٹو: فیس بک
لڑکی نے خوف کی وجہ سے بات کو خفیہ رکھا، والدین—فوٹو: فیس بک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب ایک 15 سالہ لڑکی کو ایک ہی دن میں چند گھنٹوں کے وقفے سے 2 بار گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ گزشتہ ماہ 30 جولائی کو ریپ کے واقعات پیش آئے، تاہم ان کیسز کا مقدمہ 2 دن قبل درج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نہہ کے سرحدی علاقے میں 15 سالہ لڑکی کو ایک ہی دن میں 2 مختلف گروپس کے افراد کی جانب سے گینگ ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس میں درج کرائے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 سالہ لڑکی کو ابتدائی طور پر اپنی ہی کمیونٹی کے جان پہچان والے 2 افراد نے ہتھیاروں کے زور پر اغوا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 35 سالہ شخص کا 3 روز تک کم عمر لڑکی کے ساتھ ریپ

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اغوا کیے جانے کے بعد انہیں ایک سنسان جگہ لے جایا گیا، جہاں اغوا کاروں نے مزید اپنے دوستوں کو بلا کر ان کا گینگ ریپ کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق پہلی بار اپنی ہی کمیونٹی کے 5 افراد نے انہیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے بیان میں بتایا کہ پہلا گروہ انہیں گینگ ریپ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا تو انہوں نے جائے وقوع کے قریب موجود کار میں سوار 2 افراد سے لفٹ مانگی اور گھر چھوڑنے کی التجا کی۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق انہیں لفٹ دینے والے افراد نے بھی گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور نیم عریاں حالت میں انہیں گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی 30 جولائی کو غائب ہوئیں اور انہیں 31 جولائی کو گھر کے قریب انتہائی خوف، صدمے اور بری حالت میں پایا گیا اور ابتدائی طور پر انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: گینگ ریپ سے مزاحمت پر ماں، بیٹی کے سر مونڈھ دیے گئے

متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق والدہ کی جانب سے بار بار پوچھے جانے کے بعد بیٹی نے اپنے ساتھ ہونے والے سانحے کا بتایا جس کے بعد پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروایا گیا۔

پولیس نے لڑکی کے ساتھ ایک ہی دن میں 2 بار گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

خیال رہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو خواتین کے لیے سب سے خطرناک علاقے قرار دیا جاتا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق دہلی اور اس کے گرد و نواح میں یومیہ 3 سے 4 خواتین کا ریپ اور گینگ ریپ کیا جاتا ہے، تاہم ایسے واقعات کو کم رپورٹ کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024