• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میرا کی فلم 'باجی' نے کینیڈا میں دو ایوارڈز جیت لیے

شائع August 8, 2019 اپ ڈیٹ August 9, 2019
فلم باجی کو جیوری کا انعام ملا جبکہ فلم میں کام کرنے والے اداکار نیر اعجاز کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
فلم باجی کو جیوری کا انعام ملا جبکہ فلم میں کام کرنے والے اداکار نیر اعجاز کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستانی فلم 'باجی' کو ریلیز ہوئے ابھی صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں تاہم اتنے کم وقفے میں ہی فلم نے اپنے نام دو ایوارڈ کرالیے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے نامور فلم فیسٹیول موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے 'باجی' کے انتخاب کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا اور اب فیسٹیول میں فلم نے دو ایوارڈز حاصل کرلیے۔

اس فیسٹیول میں فلم باجی کو جیوری کا انعام ملا جبکہ فلم میں کام کرنے والے اداکار نیر اعجاز کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔

فلم میں کام کرنے والے اداکار علی کاظمی نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

علی کاظمی نے بتایا کہ وہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے رنر اپ رہے تاہم ان کے لیے یہ اعزاز بھی بہت بڑا ہے کہ ان کا نام نیر اعجاز کے ساتھ ایوارڈ کے لیے شامل ہوا۔

مزید پڑھیں: 'باجی' پاکستان کے بعد کینیڈا کے شائقین کا دل جیتنے کے لیے تیار

نیر اعجاز نے خود بھی یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یاد رہے کہ فلم 'باجی' میں میرا نے مرکزی کردار نبھایا ہے، اس فلم میں میرا، علی کاظمی اور نیر اعجاز کے ساتھ ساتھ عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس نے بھی اہم کردار نبھائے۔

فلم کو پاکستان میں بھی ریلیز کے بعد مثبت ردعمل ملا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024