• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

محمد حفیظ، شعیب ملک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

شائع August 8, 2019 اپ ڈیٹ August 15, 2019
کنٹریکٹ نہ ملنے کے باوجود دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے — فائل فوٹو / اے ایف پی
کنٹریکٹ نہ ملنے کے باوجود دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 20-2019 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 6 میچز، 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

گزشتہ سال 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے تھے، تاہم نئے سیزن کے لیے 19 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی 'کٹیگری اے' میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

کنٹریکٹ کی 'کٹیگری بی' میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

'کٹیگری سی' میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہوں گے۔

نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذالعمل ہوگا۔

پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا لیکن دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نئے کنٹریکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان نے کہا کہ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں اور ہم نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahsan Aug 08, 2019 11:56am
Sarfaraz Ahmed kis baniyad par category A main hay? Sarfaraz ki performance guzashta aik saal say intihai aamiyana hay. Pata nai cricket board kis banayad par logon ko central contract deta hy.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024