• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

شائع August 7, 2019
کرکٹ کمیٹی نے اپنی متفقہ سفارشات میں کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کی سفارش کی تھی — فائل فوٹو / اے ایف پی
کرکٹ کمیٹی نے اپنی متفقہ سفارشات میں کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کی سفارش کی تھی — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی ہیں اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے اپنی متفقہ سفارشات میں کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کی سفارش کی تھی، جو چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجی گئیں۔

کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سرفراز، انضمام اور ہیڈ کوچ سے باز پرس

احسان مانی نے کہا کہ 'میں کرکٹ کمیٹی کا شکرگزار ہوں جس نے طویل جائزے کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں جبکہ کمیٹی میں فہم و فراست رکھنے والے اور انتہائی تجربہ کار لوگ موجود ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی متفقہ سفارش ہے کہ اب نئی قیادت کی ضرورت ہے اور میں ان کی سفارشات کو بخوشی قبول کرتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے تمام کوچنگ اسٹاف کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024