• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'ریاستی اداروں' کے خلاف پروگرام پر جیو نیوز کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

شائع August 7, 2019
پروگرام نشر کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی—فوٹو: جیو نیوز ویب سائٹ
پروگرام نشر کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی—فوٹو: جیو نیوز ویب سائٹ

پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 'ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف اتنہائی شرانگیز پروگرام' کرنے پر جیو نیوز کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔

پیمرا کے مطابق اینکرپرنس شاہزیب خانزادہ نے 18 جولائی کو اپنے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں یکطرفہ طور پر نیب چیئرمین کو ہدف بنانے کے لیے ویڈیو اسکینڈل پر بات کی جبکہ اس معاملے پر نیب کا موقف نہیں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: جیو نیوز کے مارننگ شو پر 5 دن کی پابندی عائد

الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ جیو نیوز نے اس طرح کا مواد نشر کرکے 'الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اور ایڈورٹائزمنٹ) ضابطہ اخلاق 2015 اور سپریم کورٹ کے احکامات' کی خلاف وزری کی۔

بیان میں کہا گیا کہ 'اس معاملے پر سماعت کے دوران چینل کو بھیجے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس میں لگائے گئے الزامات پر جیو نیوز، اپنے جواب اور دلائل سے، دفاع کرنے میں ناکام رہا'۔

یہ بھی پڑھیں: ’وزارتِ اطلاعات یا پیمرا نے جیو نیوز کی بندش کے احکامات نہیں دیئے‘

میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے چینل کو خبردار کیا گیا کہ اس معاملے پر عدم تعمیل اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کا نتیجہ جیونیوز کو دیے گئے لائسنس کی منسوخی بھی ہوسکتا ہے۔

پیمرا کی جانب سے جیونیوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مواد کے نشر ہونے سے قبل اسے دیکھنے کے لیے ایک ان ہاؤس ادارتی کمیٹی تشکیل دے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024