• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سرگودھا: پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق

شائع August 6, 2019 اپ ڈیٹ August 7, 2019
ملبے تلے ایک مزور کی لاش نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملبے تلے ایک مزور کی لاش نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے —فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ سرگودھا کے علاقے 126 جنوبی میں اسٹون کرشنگ انڈسٹری میں پتھروں کو توڑنے کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں: سرگودھا: پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے

اس حوالے سے بتایا گیا پہاڑی تودہ اس وقت مزدوروں پر آگرا جب اسٹون کرشنگ انڈسٹری میں پتھر توڑنے کے لیے بلاسٹنگ کی جارہی تھی، حادثے کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ ملبے تلے پھنسے ایک مزدور کی لاش نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کی گئیں۔

واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور امدادی کام شروع کر دیا گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

ساتھ ہی واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ سلانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ادھر ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت منشا، شیرا پٹھان، ہنی پٹھان، راشد مسیح، یعقوب اور ذوالفقار کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر مزدوروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائی تیز کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد ہلاک

اس ضمن میں بتایا گیا کہ ریسکیو عملہ نے ذوالفقار نامی ایک مزدور کو ملبے کے نیچے سے زخمی حالت میں نکالا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 7 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے، اس واقعے میں سرگودھا کے فیصل آباد روڈ پر پہاڑ میں مزدور کرشنگ کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ مزدوروں پر آگرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ ایجنسی: مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا اور جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024