• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پشاور زلمی مسلسل چوتھے سال پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز قرار

شائع August 6, 2019 اپ ڈیٹ August 9, 2019
ڈان نیوز پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر ہے— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
ڈان نیوز پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر ہے— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کے سب سے مقبول اور نمبرون اسپورٹس برانڈ پشاور زلمی نے ایک بار پھر تمام فرنچائزوں کو مات دیتے ہوئے برانڈ ویلیو میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

صارفین اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے برانڈ ویلیو کا تعین کرنیوالی امریکی کمپنی نیلسن نے مسلسل چوتھے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز اور بہترین برانڈ قرار دے دیا۔

نیلسن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی اور اس سے منسلک اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی۔

2017 میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بننے والی پشاور زلمی کو نیلسن کو گزشتہ تین سال بھی نمبرون قرار دیا تھا۔

نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق قائم کرنے کے ساتھ ساتھ برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں شریک تمام ٹیموں اور تمام اسپانسرز کے مقابلے میں پشاور زلمی کے اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت پشاور زلمی کو ایک بار پھر بہترین فرنچائز بننے کا اعزازحاصل ہوا۔

جاویدآفریدی نے پھر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ #BringBackSmiles کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر سرگرمیوں کے ذریعے ناصرف پشاور اور صوبہ خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے شائقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے خصوصی پیغام میں جاوید آفریدی اور پشاور زلمی مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل چوتھے سال نمبرون پی ایس ایل برانڈ کا اعزاز برقرار رکھنا ایک بڑا اعزاز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024