• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستانی نوجوان نے ای اسپورٹس چیمپیئن شپ میں گیم ٹورنامنٹ جیت لیا

شائع August 5, 2019
ارسلان صدیقی نے فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کو شکست دی—فوٹو: ٹوئٹر
ارسلان صدیقی نے فائنل میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کو شکست دی—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی نوجوان نے امریکا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں ٹیکن 7 گیم کی ٹورنامنٹ جیت لی۔

امریکی شہر لاس وگاس میں 2 سے 4 اگست تک ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں جنوبی کوریا، جاپان، چین اور امریکا کے ماہر گیمنگ کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

’ایوو 2 کے‘ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس سالانہ گیمنگ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر کے گیمنگ میں مہارت رکھنے والے نوجوان شرکت کرتے ہیں۔

گیمنگ چیمپیئن شپ میں زیادہ تر گیمز کی ٹورنامنٹس امریکا اور جنوبی کوریا سمیت جاپان کے نوجوان جیتتے آئے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں معروف گیمز ’مورٹل کمبٹ ٹو اسٹریٹ فائٹر‘ اور ’وی ٹی او ٹیکن 7‘ سمیت دیگر گیمز کے ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں۔

پاکستانی نوجوان ارسلان صدیقی نے گیمنگ چیمپیئن شپ میں ’ٹیکن 7‘ کی ٹورنامنٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

چیئمپیئن شپ منعقد کرنے والی کمپنی کے مطابق ’ٹیکن 7‘ گیم ٹورنامنٹ میں امریکا، جاپان، جنوبی کوریا اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور امریکا سے ایک ایک کھلاڑی نے شرکت کی جب کہ جنوبی کوریا 2 اور جاپان کے 4 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

’ٹیکن 7‘ گیم میں جنوبی کورین اور جاپانی نوجوانوں کو ماہر تصور کیا جاتا ہے، تاہم پاکستانی گیمر ارسلان صدیقی نے ماہر کھلاڑیوں کوبھی شکست دے دی۔

ارسلان صدیقی نے یہ ٹورنامنٹ جیتنے سے قبل اسی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں اسی کھیل میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

ارسلان صدیقی نے رواں برس فروری میں جاپان میں ہونے والی اسی چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن لی تھی اور اب انہوں نے ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024