• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق

شائع August 4, 2019
پولیس نے سندھ حکومت اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا — رائٹرز/فائل فوٹو
پولیس نے سندھ حکومت اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا — رائٹرز/فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 23 جولائی کو پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

اسٹیل ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شاکر علی کا کہنا تھا کہ 22 سالہ نوجوان بشیر احمد اور ملزم پولیس اہلکار علی رضا کے درمیان گلشن حدید کی چورنگی پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 'دونوں کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد کانسٹیبل نے نوجوان پر گولی چلادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا'۔

مزید پڑھیں: کراچی: مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

بعد ازاں پولیس نے سندھ حکومت کے اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثنا انسپیکٹر جنرل سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر کو شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرتے ہوئے مقتول نوجوان کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

honorable Aug 05, 2019 08:08am
I am ashamed of ruthless powers in the hands of unanswerable police in Pakistan

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024