• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، حملہ آور زیرحراست

شائع August 4, 2019
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال خطرے سے خالی نہیں لیکن حالات قابو میں ہیں—فوٹو: اے ایف پی
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال خطرے سے خالی نہیں لیکن حالات قابو میں ہیں—فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل جبکہ 26 افراد کو زخمی کردیا، واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

ٹیکساس حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کے خدشے کا اظہار کیا، جبکہ یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ شاپنگ مال میں فائرنگ کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مختلف سیکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نشریاتی اداروں کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت پیٹرک کروسیئس کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' نے ایل پاسو کے میئر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ تاحال یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ مجموعی طورپر فائرنگ سے کتنے افراد ہلاک ہوئے لیکن ’ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے‘۔

ٹیکساس کے گورنر ڈان پیٹریک نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ’ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہم حتمی طور پر نہیں بتا سکتے لیکن 15 سے 20 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔

میئر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا کہ ’تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا‘۔

مزیدپڑھیں: امریکا: ورجینیا میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ صورت حال خطرے سے خالی نہیں لیکن حالات قابو میں ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رواں برس جون میں امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

علاوہ ازیں رواں سال جولائی میں امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں شاپنگ مال کے اندر 2 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکا کی ریاست ورجینیا میں میونسپل کی عمارت میں فائرنگ کے نتیجےمیں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: گیم زون میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 4 زخمی

جبکہ مئی 2018 میں امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ہی ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالب علم ہلاک ہوئے تھے۔

سبیکا عزیز شیخ کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا میں تعلیم حاصل کرنے گئی تھیں۔

2018 کے اوائل میں فلوریڈا کی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں ’گن کنٹرول‘ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024