• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور کے لکھاری نے نئی دہلی میں ’سوشل میڈیا جرنلزم‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

شائع August 4, 2019
انس سلیم نے انسٹراگرام پر ایوری ڈے پاکستان نامی پروجیکٹ فروری 2018 میں شروع کیا تھا—فوٹو: ایوری ڈے پاکستان انسٹراگرام
انس سلیم نے انسٹراگرام پر ایوری ڈے پاکستان نامی پروجیکٹ فروری 2018 میں شروع کیا تھا—فوٹو: ایوری ڈے پاکستان انسٹراگرام

لاہور سے تعلق رکھنے والے فری لانس لکھاری نے بھارت میں منعقد میڈیا فار ایمپاورمنٹ 2019 ایوارڈ میں ’سیٹزن میڈیا اور جرنلزم‘ کی کیٹیگری میں پہلا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

انس سلیم نے اپنے انسٹراگرام پروجیکٹ ’ایوری ڈے پاکستان‘ میں تصاویر کے ذریعے پاکستان سے متعلق دقیانسی خیالات کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن کا باعث

مذکورہ پروجیکٹ نے نئی دہلی میں منعقد میڈیا فار ایمپارمنٹ 2019 میں اپنی جگہ بنائی۔

انس سلیم نے انسٹراگرام پر ایوری ڈے پاکستان نامی پروجیکٹ فروری 2018 میں شروع کیا تھا۔

مقابلہ نئی دہلی کی تنظیم ڈیجیٹل ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن اور فیس بک کے اشتراک سے منعقد کرایا گیا۔

متعلقہ ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ایمپاورمنٹ کا مقصد سوشل میڈیا کی طاقت کے ذریعے تبدیلی لانے والوں کی حوصلہ افزائی اور صلاحیت کو تسلیم کرنا ہے۔

اس حوالے بتایا گیا کہ نئی دہلی میں منعقد تقریب میں انس سلیم شرکت کرنے سے محروم رہے تاہم ان کی جگہ نئی دہلی میں ان کے ایک دوست ایوارڈ وصول کیا۔

مزیدپڑھیں: حکومت کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

انس سلیم نے انسٹراگرام پر ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایوری ڈے پاکستان پروجیکٹ نے دنیا بھر سے موصول ہونے والی 180 انٹریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے پروجیکٹ میں تصاویر شامل کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ اس منصوبے کی اصل جان ہیں۔

انس سلیم نے ایوارڈ کی جیوری اور ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب بھارتی ویب سائٹ کیوزڈ کے مطابق انس سلیم نے بھارت کے انسٹراگرام پروجیکٹ ’ایوری ڈے ممبئی‘ سے متاثر ہو کر ’ایوری ڈے پاکستان‘ پروجیکٹ شروع کیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں اور لوگوں کی تصویریں شیئر کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024