• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'بھارت، کشمیر میں انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی کا آغاز کرنے والا ہے'

شائع August 4, 2019
سید علی گیلانی نے مسلمانوں سے اپیل کی —فائل فوٹو/اے ایف پی
سید علی گیلانی نے مسلمانوں سے اپیل کی —فائل فوٹو/اے ایف پی

بھارت کے زیر تسلط جموں اور کشمیر میں سیاسی جدوجہد کرنے والی سب سے بڑی تنظیم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی حکومت کی جانب سے وادی میں پرتشدد کارروائیاں شروع کرنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے مسلمان برادری سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سید علی گیلانی نے کہا کہ ‘اس دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو اس ٹوئٹ کو ہماری زندگیوں کو بچانے کے لیے پیغام کے طور پر لینا چاہیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم سب مار دیے گے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا’۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ ‘بھارت، انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی کرنے والے ہیں، اللہ ہمیں محفوظ رکھے’۔

قبل ازیں بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں 10 ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعتراف کیا تھا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید 25 ہزار فوجی بھی طلب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر بم سے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج

مقبوضہ کشمیر میں میبنہ ‘دہشت گردی’ کے خطرے کے پیش نظر بھارتی حکومت نے وارننگ جاری کی تھی جس کے بعد غیر ملکیوں اور غیر مقامی طلبا سمیت ہزاروں سیاحوں نے ہنگامی طور پر واپسی کے سفر کا اغاز کردیا تھا۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ روز تمام سیاحوں کو وادی چھوڑنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد کشمیریوں اور غیرملکی سیاحوں میں خوف پھیل گیا تھا جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے آزاد کشمیر کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی نیلم میں کلسٹربم گرائے گئے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ‘مقبوضہ کشمیر کے عوام میں خوف اور پریشانی پھیلی ہوئی ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ بھارت نے 38 ہزار اضافی فوج کو حالیہ ہفتوں میں تعینات کیا ہے جبکہ سیاحوں کو وادی چھوڑنے اور عوام کو اشیا خوردونوش کو جمع کرنے کا پیغام دیا گیا ہے’۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ‘دہشت گردی’ کی وارننگ پر سیاحوں کی واپسی

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ‘خدشات بڑھ چکے ہیں کہ بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر کو جغرافیائی حوالے سے تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے ہیں اور زمینی صورت حال کو تبدیل کرنے والے ہیں’۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورت حال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024