• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا 'آپریشن'، 2 نوجوان شہید

شائع August 3, 2019
قبل ازیں وارپورا علاقے میں حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا — فائل فوٹو / اے پی
قبل ازیں وارپورا علاقے میں حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا — فائل فوٹو / اے پی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور فائرنگ کے تازہ واقعے میں 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے شمالی ضلع بارامولہ کے علاقے وارپورا میں محاصرہ کرکے آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا۔

قبل ازیں اسی علاقے میں حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوج کے جنوبی ضلع شوپیاں کے علاقے پندوشان میں محاصرہ کے آپریشن میں ایک اور نوجوان جاں بحق ہوا۔

بھارتی فوجی نے گزشتہ روز اسی علاقے میں نوجوان زینت الاسلام کو شہید کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے میں دوسرے بھارتی فوجی کی خودکشی

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوا تھا۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نئی دہلی کے اس اعلان کے بعد سے وادی کے عوام میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

بھارت کے اس اعلان سے کشمیریوں کے اس خوف میں بھی اضافہ ہوا ہے کہ نئی دہلی، کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس سے مقبوضہ وادی کے خصوصی حقوق ختم ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024