• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

جعلی اکاؤنٹس کیس: ملزم کی 2 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور

شائع August 3, 2019
ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشیوٹو ڈپارٹمنٹ سے پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا، نیب کا دعویٰ — فائل فوٹو
ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشیوٹو ڈپارٹمنٹ سے پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا، نیب کا دعویٰ — فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملزم اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے درمیان پلی بارگین کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ہریش جی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کے بعد انہیں ملزمان کی فہرست سے نکال دیا۔

نیب نے احتساب عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہریش جی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی تھی جس میں انہوں نے پلی بارگین کے تحت 2 کروڑ 3 لاکھ روپے دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

عدالت نے ملزم سے دریافت کیا کہ کیا وہ اپنی مرضی سے یہ رقم دینا چاہتا ہے جس پر ہریش جی نے کہا کہ وہ اس پر راضی ہے۔

جج نے پوچھا کہ 'آپ کو معلوم ہے کہ پلی بارگین کے بعد آپ 10 سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے؟'

جس پر ملزم نے جواب دیا کہ 'وہ انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔'

عدالت نے ملزمان کی فہرست سے ہریش جی کا نام نکالنے کی نیب کی درخواست منظور کر لی۔

نیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشیوٹو ڈپارٹمنٹ سے پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا لیکن وہ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہے اور فنڈز نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات کے لیے استعمال ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024