• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کروادی

شائع August 2, 2019
ایف بی آر کے مطابق چھوٹے دکانداروں کو فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
ایف بی آر کے مطابق چھوٹے دکانداروں کو فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

حکومت نے ٹیکس اسکیم کے تحت تاجروں کے لیے بزنس لائسنس، چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ریٹرن فارم اور دیگر اسکیمز کا مسودہ جاری کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی مسودے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ڈاکٹرز، سرجنز کی آمدنی کی تفصیلات طلب کرلیں

اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام تاجر 30 ستمبر 2019 تک اپنے ٹیکس ریٹرن مجوزہ اسکیم کے تحت جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

علاوہ ازیں مذکورہ اسکیم 5 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے تاجروں کے لیے ہوگی اور اسکیم کے تحت تاجر گزشتہ 5 برس کے ٹیکس ریٹرن جمع کرواسکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے تاجر اسکیم کے اہل ہوں گے تاہم 10 کروڑ روپے کے اثاثہ جات رکھنے والے تاجر اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزیدپڑھیں: ایف بی آر کا ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت تاجروں کو سالانہ 10 فیصد اضافی آمدن ظاہر کرنا ہوگی اور اسکیم کے تحت تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بننا پڑے گا۔

ایف بی آر کے مطابق 300 مربع فٹ کی دکان میں کاروبار کرنے والا چھوٹا دکاندار تصور کیا جائے گا جن پر 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس لاگو ہوگا۔

علاوہ ازیں ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکانداروں کو فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے آن لائن ٹیکس پروفائل نظام متعارف کروادیا

اسکیم کے مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندار سال 2019 میں 20 ہزار، 25 ہزار، 35 ہزار اور 40 ہزار کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔

مزید برآں بتایا گیا کہ چھوٹے دکاندار سال 2020 میں 25 ہزار، 35 ہزار، 40 ہزار اور 50 ہزار کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024