• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:38pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:40pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:38pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:40pm

کچن میں موجود عام چیزیں جو زندگی آسان بنائیں

شائع August 1, 2019 اپ ڈیٹ August 2, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہر گھر کے کچن اور دیگر مقامات میں ایسا بہت کچھ ہوتا ہے جو آپ کی توقعات سے بڑھ کر فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

درحقیقت چند روزمرہ کی اشیا اپنے اصل مقصد سے بڑھ کر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور مختلف امراض یا گھریلو مسائل کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ایسی ہی عام چیزوں کے انوکھے استعمال جانیں جو آپ کو دنگ کردیں گے۔

پٹرولیم جیلی سے پرفیوم کی زندگی بڑھائیں

اکثر پرفیومز کی خوشبو کچھ دیر میں ختم ہوجاتی ہے، اگر ایسا مسئلہ پیش آئے تو کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی کو نبض پر لگائیں اور پھر اس پر پرفیوم کا اسپرے کریں بس پھر دیکھیں کہ خوشبو کتنی دیر تک برقرار رہتی ہے۔

مایونیز دھوپ کی جلن دور کرے

اگر شدید دھوپ میں گھومنے پھرنے سے جلن محسوس ہورہی ہے اور فوری ریلیف چاہتے ہیں تو جلد کے متاثرہ حصے پر مایونیز کو لگا کر دیکھیں تاکہ راحت اور ٹھنڈک محسوس ہوسکے۔

ناریل کے تیل سے بالوں میں پھنسی چیونگم سے نجات

اگر تو کسی بچے نے کسی کے بالوں یا قالین پر چیونگم چپکا دی ہے تو اس سے چھٹکارے کے لیے بال یا قالین کا حصہ کاٹنے کی بجائے متاثرہ جگہ کو ناریل کا تیل ڈال کر رگڑے یہ بظاہر مشکل مسئلہ بہت آسانی سے حل ہوجائے گا۔

شیمپو لیدر کی مصنوعات کو نئی زندگی دے

اپنے چمڑے یا لیدر کے جوتوں اور پرس کی نئی زندگی کے لیے مہنگے سلوشنز خریدنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ مقدار میں شیمپو اور ایک صاف کپڑا یہ کام کرسکتے ہیں۔ شیمپو کو جوتوں کے خراب حصوں پر لگا کر کپڑے سے رگڑیں تو اس کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت میں بھی نئی جان آجائے گی۔ یہ آپ کے جوتوں کو نمک کے داغوں سے بھی تحفظ دے گا۔

سرکے سے استری کے جلنے کا نشان دور کریں

اگر آپ کی غفلت کے نتیجے میں استری سے کوئی کپڑا جل جاتا ہے تو کسی چھوٹے پین میں نمک اور سرکے کی یکساں مقدار کو گرم کرنے سے بننے والے پیسٹ سے اسے صاف کریں پھر ایک کپڑے کو صاف پانی میں بھگو کر باقی ماندہ جلنے کے نشان کو صاف کردیں۔

ہیئر کنڈیشنر سے پائپ یا ڈرین کھولیں

اگر تو پائپ یا ڈرین میں کچرا پھنس گیا ہے تو کچھ مقدار میں اس کچرے کو نکالنے کے لیے ہیئرکنڈیشنر کی کچھ مقدار کو ڈرین میں ڈالیں اور فوری طور پر گرم پانی بھی انڈل دیں۔ یہ سیال بلاک پائپ یا ڈرین کو کھول دے گا۔

ٹوتھ پیسٹ سے اسمارٹ فون کی اسکرین کی خراشیں دور کریں

اسمارٹ فونز کی اسکرین بہت جلدی خراشوں سے بھرجاتی ہے خاص طور پر اگر ان پر حفاظتی تہہ نہ ہو، تاہم اگر آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ایک صاف کپڑے پر لگائیں اور احتیاط کے ساتھ اسکرین پر موجود خراشوں پر رگڑیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ کو صاف کرکے اسکرین کو کپڑے سے خشک کرلیں۔

چینی سے روکھے بالوں کو جگمگائیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز جسے کھانا ہوسکتا ہے آپ کو بہت پسند ہو عام معمول کے مقابلے میں بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے چینی۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر فرانسیسا فیوسکو کے مطابق ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔اور کون ہوگا جو صاف اور جگمگاتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

لیموں کی مدد سے کیڑوں کو کچن سے دور رکھیں

آپ کو مہنگے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دور رکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش پر دہلیز کے مقام پر اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں، اس کے بعد ایسے کسی سوراخ یا دراڑ میں اس عرق کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔ آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بیرونی دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں دور ہوجائیں گی۔ لیموں لال بیگ اور پسو وغیرہ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے، سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025