• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹک ٹاک میں انیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنا بھی ممکن

شائع August 1, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹک ٹاک بلاشبہ 2019 کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ہے اور اب اس کو استعمال کرنے کا تجربہ پہلے سے بھی بہتر ہونے والا ہے کیونکہ اب آپ اس میں انیمیٹڈ تصاویر بھی استعمال کرسکیں گے۔

مختصر ویڈیو ٹک ٹاک کی جان ہے اور اب اس اپلیٹ فارم میں ساﺅنڈ لائبریری اور اینڈلیس فلٹرز کے ساتھ ایک نئے فیچر کو شامل کرلیا گیا ہے اور وہ ہے جی آئی ایف یا جفز۔

ایسا لگتا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری میں جف تصاویر کی مقبولیت کا نوٹس ٹک ٹاک نے بھی لیا اور اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ نے آن لائن جف ڈیٹا بیس جفی سے شراکت داری کرلی ہے اور صارفین اب جف اسٹیکرز اپنی ویڈیوز میں شامل کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے لوگوں کو ہنسنے یا فخر کو شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں لوگ اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں، اب ہمیں توقع ہے کہ تخلیقی اظہار کو جفی کے ساتھ شراکت داری کے بعد مزید جلا ملے گی۔

اب صارفین جفی کے ٹرینڈنگ اسٹیکرز کو اپنی ویڈیوز کا حصہ ایپ میں موجود جفی بٹن پر کلک کرکے بناسکیں گے جبکہ مقبول ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی ہر اس پلیٹ فارم میں جف کی شکل میں استعمال کریں گے جہاں جفی کو استعمال کیا جاتا ہے جیسے انسٹاگرام یا فیس بک وغیرہ۔

کمپنی کے توقع ہے کہ یہ نیا فیچر اسے دیگر حریف اپلیکشنز پر مزید سبقت دلانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس ایپ نے گزشتہ سال ڈاﺅن لوڈ نمبرز میں اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کو شکست دی تھی اور انیمیٹڈ تصاویر استعمال کرنے کا آپشن نوجوانوں کو بھی ضرور پسند آئے گا۔

یہ پہلی بار ہے جب ٹک ٹاک نے کسی تھرڈ پارٹی جف اسٹیکر مواد کو اپنی ایپ کا حصہ بنانے کے لیے شراکت داری کی ہے۔

ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد کتنی ہے، یہ تفصیلات کمپنی نے شیئر نہیں کیں مگر اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ ایک ارب کے آس پاس ہوسکتی ہے جبکہ اس کی ویڈیوز دیگر پلیٹ فارمز پر بھی بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024