• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے لیے تیار

عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق سے شادی کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق سے شادی کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی کی افواہیں سامنے آنے کے بعد اب کھلاڑی عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبریں ہیں کہ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رواں سال 26 اگست کو اسلام آباد میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

عماد اور ثانیہ کی پہلی مرتبہ لندن میں ملاقات ہوئی، کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جاننے کے بعد اب ان دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: حسن علی کی اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی وضاحت

دونوں کے اہل خانہ اس وقت اسلام آباد میں ان کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں البتہ ان کا اپنی شادی کے لیے کرکٹ سے بریک لینے کا بھی ارادہ ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ 'میں اپنی شادی کے لیے ایک ہفتے کا بریک لوں گا، جس کے بعد ناٹنگھم شائر میں مزید میچز کا حصہ بنوں گا'۔

واضح رہے کہ کرکٹر حسن علی کی شادی کے حوالے سے بھی خبریں زیر گردش تھی کہ وہ بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی شامیہ آرزو سے شادی کرنے والے ہیں اور 20 اگست کو دونوں کی شادی ہوگی۔

جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'ابھی میری شادی طے نہیں ہوئی، ہمارے خاندانوں کو ابھی ملنا ہے اور وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے جس کے بعد ہم اعلان کردیں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024