• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں کاروبار کے فروغ کیلئے آئی ایف سی کا سرمایہ کاری کا اعلان

شائع July 31, 2019
آئی ایف سی نے پاکستان میں آنٹرپرینرشپ اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا— فوٹو: اے ایف پی
آئی ایف سی نے پاکستان میں آنٹرپرینرشپ اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا— فوٹو: اے ایف پی

عالمی بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ( آئی ایف سی )نے پاکستان میں آنٹرپرینرشپ ( کاروبار) کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی وینچر کیپٹل فرم ’ سرمایہ کار‘ میں 25 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق آئی ایف سی نے پاکستان میں آنٹرپرینرشپ اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے آئی ایف سی کے سینئر مینیجر ندیم صدیقی نے کہا کہ ’سرمایہ فراہم کرنے والی مقامی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلہ مضبوط آنٹرپرینرشپ کا اہم ترین اور بنیادی جزو ہے جو معاشی ترقی اور معیاری ملازمتیں پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہمارا مقصد پاکستان میں کاروباری نظام کو مضبوط کرنا اور ناکافی سرمایہ سے متعلق مسائل کا حل کرکے آنٹرپرینرز ( کاروباری افراد) کے ساتھ تعاون کرنا ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اسٹارٹ اَپ کمپنی عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

پریس ریلیز کے مطابق آئی ایف سی کے مجموعی فنڈ میں سے 20 لاکھ ڈالر اسٹارٹ اپ کیٹلسٹ ، بنیادی فنڈز کی فراہمی کے لیے آئی ایف سی کے عالمی پروگرام کے تحت خرچ کیے جائیں گے جس میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور روابط قائم کرنے سمیت اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کرنا شامل ہیں۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے فراہم کیے جانے والے باقی 5 لاکھ ڈالر وومن انٹرپرینرشپ فنانس انیشی ایٹو ( وی-فائی) کے تحت استعمال کیے جائیں گے تاکہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین آنٹرپرینرز کو مالی خدمات، مقامی اور عالمی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔

وی-فائی پروگرام عالمی بینک کا منصوبہ ہے جو حکومتوں، ترقیاتی بینکوں اور نجی و سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شراکت پر مبنی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آئی ایف سی کی سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان سے ملک میں کاروباری نظام کو فروغ ملے اور کاروباری افراد نئی مارکیٹس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

سرمایہ کار کمپنی کے بانی رابیل وڑائچ نے آئی ایف سی کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ ’ یہ عالمی بینک گروپ کی جانب سے پاکستان میں اس نوعیت کی پہلی سرمایہ کاری ہے جس سے ہم عالمی نیٹ ورک، نئی مارکیٹس تک رسائی سے ملک میں مزید نئے کاروباری افراد کے ساتھ تعاون کرسکیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اسٹارٹ اپ پروگرام: آئیڈیاجسٹ کا سرمایہ کاری میں اضافے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ’ پاکستان استحکام میں بہتری، نوجوان آبادی کی زیادہ تعداد، متوسط طبقے میں اضافہ، انٹرنیٹ کا بڑھتا ہوا استعمال، اسمارٹ فون تک رسائی اور معاشرے میں وینچر کیپٹل کی کمی سے سرمایہ کاری کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے‘۔

رابیل وڑائچ نے کہا کہ ’ سرمایہ کار میں ہمارا مقصد ایسے کاروباری افراد (آنٹرپرینر) کو کام کے آغاز میں فنڈز فراہم کرنا ہے جو پاکستان میں توسیع پذیر، مارکیٹ کو تبدیل کرنے والے صارف کے رجحان اور انٹرپرائز ٹیکنالوجی کے کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں‘۔

سرمایہ کار ویب سائٹ کے مطابق یہ نیدرلینڈ میں واقع ایک وینچر کیپٹل فرم ہے جو ٹیکنالوجی سے متعلق نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے، اس کا مقصد پاکستان میں توسیع پذیر، مارکیٹ کو تبدیل کرنے والے صارف کے رجحان اور انٹرپرائز ٹیکنالوجی سے متعلق کاروباروں میں مدد کرنا ہے۔

کمپنی کے کلائنٹس میں پاکستان کے مقامی اسٹارٹ اپس بائیکیا، ڈاٹ اینڈ لائن، پٹاری شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024