• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسد عمر کا آئندہ 4 ماہ میں مزید مہنگائی بڑھنے کا عندیہ

شائع July 31, 2019
آئندہ 4 ماہ کے بعد مہنگائی میں کمی ہوگی، اسد عمر — فائل فوٹو: ٹوئٹر
آئندہ 4 ماہ کے بعد مہنگائی میں کمی ہوگی، اسد عمر — فائل فوٹو: ٹوئٹر

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اسد عمر نے آئندہ 4 ماہ میں مزید مہنگائی بڑھنے کا عندیہ دے دیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ اس میں کمی واقع ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے پہلے سال میں اسد عمر بطور وزیر خزانہ شامل رہے جنہیں بعد میں اس عہدے سے ہٹادیا گیا تاہم اس کے بعد سے اب تک وہ قومی اسمبلی کی قائمہ برائے خزانہ کے سربراہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بتدریج اضافہ رہے گا، تاہم آئندہ 4 سے 2 ماہ کے بعد اس میں کمی آئے گی۔

مزید دیکھیں: بطور وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر ایک نظر

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر خزانہ وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی تھی کہ وہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب نہ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے برعکس تمام ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو معیشت بچانے کے لیے مالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا ہوگا۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'وزیراعظم عمران خان ٹیم کےکپتان ہیں، لہٰذا انہوں نے سوچا کہ ایسے بیٹسمین کو کریز پر بھیجنا چاہیے جو سنچری اسکور کر سکے، اب تک مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ 2 گیندیں کھیل چکے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہ کروں گا، اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ 'وزیر اعظم جانتے ہیں کہ میں ان کی کابینہ میں رہوں یا نہ رہوں، لیکن میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کا اہم رکن ہوں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مسابقتی کمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چینی سمیت دیگر اشیا قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024