• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اسحٰق ڈار کے ضبط شدہ 50 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع

شائع July 31, 2019
احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو 2017 میں مفرور قرار دیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو 2017 میں مفرور قرار دیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے منجمد بینک اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مفرور رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا۔

اس ضمن میں ایک عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ رقم اسحٰق ڈار کے مخلتف اکاؤنٹس سے برآمد کی گئی تھی جنہیں منگل کے روز قومی خزانے میں جمع کروادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحٰق ڈار کے بینک اکاؤنٹس میں موجود 50کروڑ روپے بحق سرکار ضبط

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیورو کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے باوثوق شواہد موصول ہوچکے ہیں چنانچہ نیب نے اس کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز بھی کردیا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے حوالے سے بدعنوانی کے ریفرنس کا سامنا کرنے والے اسحٰق ڈار کے گلبرگ کے علاقے میں موجود 5 کنال کے بنگلے کا انتظام بھی سنبھال لیا تھا۔

چونکہ وہ کرپشن ریفرنس میں مفرور ہیں لہٰذا اسحٰق ڈار کے تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بشمول لاہور کی الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 پلاٹس، اسلام آباد میں 6 ایکڑ زمین، پارلیمنٹیرین انکلیو میں 2 کنال کا پلاٹ، سینیٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک پلاٹ، اسلام آباد میں ایک 2 کنال اور 9 مرلہ کے پلاٹ اور 6 گاڑیوں کو نیب کے درخواست پر منسلک کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور: نیب کی ہدایت پر اسحٰق ڈار کا بنگلہ تحویل میں لے لیا گیا

یاد رہے کہ اسحٰق ڈار کو 2017 میں احتساب عدالت نے اس وقت مفرور قرار دے دیا تھا جب وہ علاج معالجے کے سلسلے میں لندن میں ہونے کے باعث سماعت میں پیش نہیں ہوسکے تھے اور اس وقت سے اب تک وہیں قیام پزیر ہیں۔

دوسری جانب نیب ٹیم نے حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کیولری گراؤنڈ اور گلبرگ دفاتر پر چھاپہ مارا۔

اطلاعات کے مطابق نیب نے دونوں چھاپوں کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کے دفاتر سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کا اسحٰق ڈار کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم

مزید یہ کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو بھی منی لانڈرنگ اور چوہدری شوگر ملز سے تعلق کے حوالے سے بدھ کے روز (آج) نیب لاہور میں پیش ہونا ہے۔


یہ خبر 31 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jul 31, 2019 05:31pm
بنگلوں کو فی الفور نیلام کردینا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024