• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

ایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

شائع July 30, 2019
سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے—فائل/فوٹو:اے ایف پی
سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے—فائل/فوٹو:اے ایف پی

پاکستان انٹرنینشل ائرلائن (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 65 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے۔

وزارت مذہی امور کی جانب سے جاری اعداد وشمار کےمطابق 1 لاکھ سرکاری جبکہ 41 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے 52 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچے اور مکہ پہنچنے والے عازمین کی مجموعی تعداد 92 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 7 ہزار700 عازمین حج تاحال مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ، ای ویزا ممالک میں شامل

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے 232 خصوصی اور شیڈول حج پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمیں حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے 51 پروازوں کے ذریعے 16 ہزار 300، اسلام آباد سے 39 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار، لاہور سے 35 پروازوں میں 11 ہزار 500، ملتان سے 15 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار، فیصل آباد سے 10 پروازوں کے ذریعےایک ہزار 400، سیالکوٹ سے10 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار، پشاور سے 26 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار 500 اور کوئٹہ سے 46 پروازوں کے ذریعے 6 ہزار 700 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے مجموعی طور پر 82 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی اور یہ آپریشن حج سے قبل 5 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ حج کے بعد واپسی کا آپریشن 17 اگست کو شروع ہو گا اور 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:آئندہ چند برس میں حج کے اخراجات میں مزید اضافے کا امکان

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ان کا اسٹاف، حج میڈیکل مشن اور معاونین عازمین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین جج کو ایمرجنسی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 9 رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں باور 40 بیڈ پر مشتمل ایک مرکزی ہسپتال قائم کردیا گیا ہے اور بزرگ عازمین حج کے لیے وہیل چیئرز کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کرنے لیے 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن 8001166622 کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے اضافی عازمین کا کوٹہ دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025