• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری جاں بحق

شائع July 30, 2019 اپ ڈیٹ July 31, 2019
بھارتی فوج کی شیلنگ سے مقامی شہری 26 سالہ نعمان احمد جاں بحق ہوا، میجر جنرل آصف غفور— فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارتی فوج کی شیلنگ سے مقامی شہری 26 سالہ نعمان احمد جاں بحق ہوا، میجر جنرل آصف غفور— فائل فوٹو: اے ایف پی

آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے 2 شہری جاں بحق اور 6 خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے جہلم ویلی سے کم از کم 100 کلومیٹر پر واقع لیپہ ویلی میں دو گاؤں کو اشتعال انگیزی کا نشانہ بنایا، جس میں زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ولید انور نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے لیپہ ویلی میں شیلنگ شروع کی جو پھیلتے ہوئے پوری وادی میں پھیل گئی۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے لڑکا جاں بحق، بہن شدید زخمی

انہوں نے بتایا کہ بھارتی شیلنگ سے قیصر کوٹ اور بیجل دار گاؤں میں تین گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر اختر ایوب نے بتایا بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نیلم ویلی کے گاؤں شاردا میں 25 سالہ نعمان اور کتھا چوگلی میں 17 سالہ بسمہ بی بی جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے لیپا، جورا، ڈنہ، شاردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شیلنگ سے 26 سالہ نعمان احمد جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی اہلکار شہید

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی شیلنگ کا بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کی جوابی کاررورائی کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جارحیت سے ایک خاتون جاں بحق اور 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعہ کشمیر کے ضلع حویلی میں خورشید آباد اور نیزا پیر سیکٹر میں رات گئے پیش آیا تاہم سرکاری سطح پر اطلاعات آج صبح بتائی گئیں۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے لڑکا جاں بحق، بہن شدید زخمی

بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے 3 بجکر 45 منٹ پر نیزا پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جبکہ خورشید آباد سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ کا آغاز 6 بجے شروع ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024