• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے 500 سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

شائع July 30, 2019 اپ ڈیٹ July 31, 2019
500 بھارتی سکھ یاتریوں پر مشتمل خصوصی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آیا — فوٹو: دفتر خارجہ
500 بھارتی سکھ یاتریوں پر مشتمل خصوصی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آیا — فوٹو: دفتر خارجہ

سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے لگ بھگ 500 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق آج صبح 500 بھارتی سکھ یاتریوں پر مشتمل خصوصی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچا۔

سکھ یاتری بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں حصہ لیں گے جن کا آغاز یکم اگست سے ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جولائی کو سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں حصہ لیں گے—فوٹو:عدنان شیخ
سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں حصہ لیں گے—فوٹو:عدنان شیخ

بیان کے مطابق ’پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی جانب سے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب سے ہو رہا ہے‘۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کرتارپور راہداری کھولنے کے ساتھ ساتھ بابا گرونانک کے جنم دن کو یادگار اور تاریخی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت پاکستان مذہبی مقامات پر دوروں اور پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی پالیسی پر بھی یقین رکھتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ یاتریوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گردوارہ میں داخلے سے روک دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ننکانہ صاحب اور کرتارپور کی اہمیت کے بارے میں اندازہ نہیں تھا، تاہم ہم نے انہیں سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے اور گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر پوری سکھ برادری کو سہولیات فراہم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024