• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حسن علی کی اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی وضاحت

شائع July 30, 2019 اپ ڈیٹ July 31, 2019
حسن علی نے اپنی شادی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید نہیں کی— فائل فوٹو: رائٹرز
حسن علی نے اپنی شادی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید نہیں کی— فائل فوٹو: رائٹرز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی شادی کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان کی شادی کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع ابلاغ میں حسن علی شادی کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی شامیہ آرزو سے شادی کرنے والے ہیں اور 20 اگست کو دونوں کی شادی ہو گی۔

تاہم حسن علی نے اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی شادی کی تردید تو نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی میری شادی طے نہیں ہوئی، ہمارے خاندانوں کو ابھی ملنا ہے اور وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے جس کے بعد ہم اعلان کردیں گے۔

شامیہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت ایمرٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں کی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی اور ان دونوں میں ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024